Friday, 19 April 2024, 04:53:25 am
ہواوے کا ریڈیو پاکستان کیساتھ مشترکہ منصوبے مکمل کرنے کا عزم
May 23, 2023

ہواوےپاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Hunk Shao نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے ریڈیو پاکستان اور Huawei ٹیکنالوجیز کے درمیان موجودہ تعاون بڑھانے کے لئے باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ڈیجٹلائزیشن، Archaedel نظام، نظم و نسق، شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب اور ڈیٹا سینٹر کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے Huawei پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عزم ظاہر کیا کہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ تمام مشترکہ منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔Hunk Shao نے کہا کہ Huawei پاکستان ریڈیو پاکستان کا ڈیٹا سینٹر مستحکم بنانے کیلئے اپنی خدمات بھی یقینی بنائے گا۔ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کو تحائف بھی پیش کئے۔