Friday, 21 June 2024, 10:14:54 pm
بہاولپور میں پاک فوج کے زیرنگرانی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا گیا
September 23, 2023

بہاولپور میں پاک فوج کے زیرنگرانی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے مختلف محکموں اور صوبوں سے بیڈمنٹن کے 150 سے زائد کھلاڑیوں بشمول آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران کوالیفائنگ راؤنڈرز 20 ستمبر کو منعقد ہوئےجبکہ مقابلے 21 تا 26 ستمبر تک بہاولپور گریژن میں جاری ہیں۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاک فوج کی ان کوششوں سے ملک میں بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

قومی بیڈمنٹن چیمپئنز کو مزید محنت کرنے اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔