Friday, 19 April 2024, 02:19:24 pm
حکومت علاقے میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تاریخی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے کام کررہی ہے :فتح اللہ خان
December 23, 2022

اطلاعات، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت علاقے میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تاریخی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ کر دکھایا کیونکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں اور نئے فعال ہونے والے ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

قبل ازیں ہسپتال کے ایم ایس نے وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔