Wednesday, 24 April 2024, 09:01:12 pm
ادارہ برائے امراض قلب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے:گورنرسندھ
January 24, 2023

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے یقین دلایا ہے کہ کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آ ج کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب کے دورے کے دوران انہو ں نے کہا کہ ادویات، مشینری اور مطلوبہ آلات کی فراہمی کے ذریعے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ادارے کی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔