Thursday, 28 March 2024, 05:44:52 pm
فلسطین نے اسرائیل کو فلسطینی خاندانوں کو جبری طو ر پر بے دخل کرنے کے اقدام پر سخت تنبیہ کردی
January 24, 2023

فلسطین نے اسرائیل کو خان الاحمر گاوں کے مجرمانہ انہدام اور فلسطینی خاندانوں کو جبری طو ر پر بے دخل کرنے کے اقدام جو عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے پر سخت تنبیہ کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے انہدام روکنے کی خاطر مداخلت کرے اور تمام فلسطینی دیہات، خاندانوں اوران کے مقامات کو مٹانے کی کارروائیاں رکوائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرے اور اسرائیلی حکام کا ان کے جرائم پر محاسبہ کرے۔