Thursday, 28 March 2024, 06:53:28 pm
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے صحت کے شعبے میں بہتری کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا
January 24, 2023

File Photo

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ صحت کے شعبے کو بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر سردارمحمود خان سے گفتگو کے دوران کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مظفر آباد کارڈیک ہسپتال کو برہان وانی شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا اور اسے ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹس کومتحرک کیا جائے گا۔