Friday, 19 April 2024, 10:18:59 pm
صدر کا پاکستانی تارکین وطن پر اہم مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے پر زور
January 24, 2023

صدرڈاکٹر عارف علوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اہم امور پر پاکستان کا نکتہ نظر اور ملک کی شاندار ثقافتی اور سماجی اقدار کو پیش کرنے کیلئے کوششیں کریں۔وہ آج (منگل) اسلام آباد میں شمالی امریکہ میں قائم دو پاکستانی غیرسرکاری تنظیموں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔صدر نے ان پر زور دیا کہ چالیس برس تک چآلیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم و جبر پر آواز بلند کرنے میں پاکستانی کوششوں کو اجاگر کریں۔صدر نے کہا کہ پاکستانیوں کی تنظیموں کو قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرانے کیلئے الیکٹرانک ذرائع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر طریقوں کو استعمال کرنا چاہئے۔صدر نے پاکستانی برادری پر زور دیا کہ ملکی ترقی کو تیز کرنے کیلئے اپنی دانش، علم اور مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے ملک کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔