Friday, 19 April 2024, 11:53:26 pm
اقوام متحدہ ماہرین گروپ کا اسرائیل کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی پر عالمی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
February 24, 2024

اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی پر عالمی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں گروپ نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو بین الااقوامی قانون کا ہر صورت احترام یقینی بنانا چاہئے اور یہودی ریاست کو کسی بھی قسم کے ہتھیار اور اسلحہ کی فراہمی سے گریز کرنا چاہئے۔یہ گروپ جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لئے کام کرنے والے تیس سے زائد ماہرین پر مشتمل ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ جو اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے اسرائیل کو بدستور مزید ہتھیار اور بم فراہم کررہا ہے۔