Wednesday, 24 April 2024, 03:26:33 pm
آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان براہ راست بس سروس کا آغاز
March 24, 2023

آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسافروں کی سہولت کے لئے دونوں علاقوں کے درمیان براہ راست بس سروس شروع کی ہے۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے مظفرآباد میں ایک تقریب میں گلگت ، مظفرآباد بس سروس کا افتتاح کیا۔یہ سروس آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے شروع کی گئی ہے جو دونوں خطوں کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات اور ہم آہنگی کو بحال کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ گلگت بلتستان مواصلات، زراعت، ڈیزائن اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں آزادجموں و کشمیر کے ساتھ تعاون کرے گا جبکہ آزادجموں و کشمیر کی حکومت گلگت بلتستان کے ان شعبوں سے استفادہ کرے گی جن میں وہ ترقی کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں کی حکومتیں مل کر ایک خصوصی اقتصادی زون بنائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ کمپنی NATCO میں بھی سرمایہ کاری کرے گی جو دونوں علاقوں کی مشترکہ کمپنی ہو گی۔