Tuesday, 19 March 2024, 12:55:07 pm
عوامی فلاح کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں،محسن نقوی
May 24, 2023

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی فلاح کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

 یہ بات انہوں نے آج سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ تا حافظ آباد اور گوجرانوالہ تا شیخوپورہ روڈ جلد مکمل کی جائے اور گوجرانوالہ کوبےنظیر روڈ کے ذریعے سیالکوٹ موٹروے سے ملایا جائے۔

 نو مئی کےواقعات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے اور تفتیش اور قانونی کارروائی کاعمل پوری ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔