Thursday, 25 April 2024, 08:52:55 am
جی20اجلاس میں اہم ممالک کا شرکت سے انکار بھارت کیلئے بڑا سفارتی دھچکاہے:بیرسٹر سلطان
May 24, 2023

آزادجموں وکشمیرکے صدربیرسٹرسلطان محمودچودھری نے کہاہے کہ سرینگرمیں منعقد ہونیوالے گروپ بیس کے اجلاس میں متعدداہم ملکوں کاشرکت سے انکاربھارت کے لئے بڑاسفارتی دھچکا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ متنازعہ علاقے میں گروپ بیس کے اجلاس کاانعقادمسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گروپ کے اہم رکن ملکوں کے اجلاس میں شرکت سے انکارسے کشمیرکادیرینہ تنازع مزیداجاگرہواہے۔

اقلیتوں خاص طورپرمسلمانوں کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے صدرنے کہاکہ بھارتی معاشرے میں نفرت اورعدم برداشت کی بڑھتی ہوئی لہر ملک کے ٹوٹنے کاباعث بنے گی۔