Sunday, 26 May 2024, 05:12:43 pm
سندھ حکومت کاعوام کیلئے سرکاری ٹیکسی سروس متعارف کرانے کااعلان
May 24, 2023

حکومت سندھ نے لوگوں کی سہولت کے لئے سرکاری سطح پر ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا  اعلان کیا ہے۔

 سندھ کے اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر شرجیل میمن نے آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سندھ حکومت کی متعارف کردہ بس سروس میں شامل بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔