Saturday, 13 April 2024, 12:54:53 am
ایس آئی ایف سی کےتحت غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے،ڈاکٹرعمر
January 25, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں کے باعث براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

آج اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی ترقی کے عمل میں آئندہ منتخب حکومت کیلئے ایک بڑا تعاون ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وزارت نے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے تحقیقی اور ترقیاتی فنڈ قائم کیاہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر موبائل فون کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے جہاں انیس کروڑ موبائل فون زیراستعمال ہیں انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سستے اور اعلی معیار کے موبائل فون کی مقامی سطح پر پیداوار کو فروغ دیکر موبائل فون کی درآمدات کوکم کرنا ہے ۔