Monday, 22 April 2024, 07:34:16 am
منیر اکرم اقوام متحدہ کے14 بااثر سفارتکاروں میں شامل
February 25, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم عالمی ادارے کے ان چودہ بااثر سفارتکاروں میں شامل ہیں جنہیں خبروں اور تجزیوں کی ویب سائٹس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

International Intrigue کے نام سے جاری ویب سائیٹ آسٹریلیا کے دو سابق سفیروں نے 2020ء میں شروع کی جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔

منیر اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویب سائیٹ نے انہیں ایک موثر مندوب قرار دیا ہے۔