Saturday, 13 April 2024, 01:14:23 am
صدرکاخواتین کوبااختیاربنانے کیلئے صحت اورتعلیم کی بہترسہولیات کی ضرورت پرزور
February 25, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

اسلام آباد میں پانچویں ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ2024 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایوارڈز خواتین کو اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں کو دئیے جارہے ہیں۔

صدر نے خواتین کیلئے ہراسانی سے پاک ماحول کی ضرورت پر زوردیا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔

صدر نے ملک میں حالیہ عام انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں بھرپور شرکت پر خاص طورپر خواتین اورنوجوانوں کوسراہا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خاتون اول ثمینہ علوی نے خواتین پرزوردیا کہ وہ کاروبار شروع کرنے کیلئے بینکوں کی طرف سے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

بعد میں صدر اور خاتون اول نے دوسری ممتاز شخصیات کے ہمراہ مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کوایوارڈ دئیے۔