Friday, 29 March 2024, 11:43:50 am
گورنرخیبرپختونخواکی الیکشن کمیشن کو صوبےمیں الیکشن8اکتوبرکو کرانے کی تجویز
March 25, 2023

خیبرپختونخواکے گورنرغلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو آٹھ اکتوبرکی تجویز دی ہے۔

الیکشن کمیشن کولکھے گئے ایک خط میں انہوں نے واضح کیاہے کہ انتخابات میں تاخیرخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے ہورہی ہے۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سرحدپار سے فائرنگ سمیت دہشتگردی کے حالیہ واقعات کابھی حوالہ دیا۔

اس سے پہلے گورنرنے خیبرپختونخوامیں انتخابات کے لئے اٹھائیس مئی کی تاریخ کااعلان کیاتھا۔