Thursday, 18 April 2024, 07:59:28 pm
خیبرپختونخوا:سیکرٹریوں کو مفت آٹاکی تقسیم کی نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض
March 25, 2023

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے صوبے میں گندم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

آج پشاو رمیں جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریزاپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی منظم انداز میں فراہمی کی نگرانی کریںگے۔

وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیائے خوراک کی مقررہ نرخوں پر دستیابی سے متعلقہ امور کی نگرانی بھی کریںگے۔