Friday, 29 March 2024, 07:17:53 pm
پنجاب:مستحق خاندانوں کیلئے10کے بجائے20کلوآٹاکے تھیلے کی منظوری
March 25, 2023

نگران پنجاب کابینہ نے مستحق خاندانوں کو 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی بجائے 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا دینے کی منظوری دی ہے تاکہ عوام کو آٹے کی تقسیم کے مراکز میں بار بار آنے کی زحمت نہ ہو۔

اجلاس میں صوبے میں مفت آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اِس فیصلے پر رواں ماہ کی 29 تاریخ سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک مستحق افراد میں ستر لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

اجلاس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تعمیرنو کی بھی منظوری دی۔