Thursday, 20 June 2024, 11:17:55 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا
May 25, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور بائیسکراچی تیسپشاور چوبیسکوئٹہ بیسگلگت پندرہمری بارہاورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگردآلودہوائیں چلنے ،بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میںتیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںتئیس، Leh سات،پلوامہ اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔