Thursday, 25 April 2024, 09:04:57 am
ایران کا2000کلومیٹرتک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کاتجربہ
May 25, 2023

 ایران نے کہا ہے کہ اس نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 ایرانی وزیر دفاع محمد رضا Ashtiani نے کہا ہے کہ یہ میزائل ریڈار سے بچنے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ اپنے کم ریڈار کراس سیکشن کی وجہ سے دشمن کے فضائی دفاعی نظام سے گزر سکتا ہے۔

 ایران نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود اپنے میزائل پروگرام خصوصاً بیلسٹک میزائل پروگرام کو وسیع کیا ہے اور اس کا ہمیشہ سے کہنا ہے کہ یہ پروگرام دفاعی مقاصد کےلئے ہے۔