Thursday, 13 June 2024, 04:42:51 pm
داسو، چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی منصوبہ سازی کیلئے کمیٹی تشکیل
May 25, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے داسو، چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی منصوبہ سازی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ چینی شہریوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی پندرہ دن کے اندر جامع منصوبہ تیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا مقصد صرف سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب ہی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک سسٹم کی تیاری بھی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور لاہور کی طرز پر اس پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ پورے علاقے کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے چینی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی