Friday, 19 April 2024, 03:03:09 pm
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی
January 26, 2023

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔اس حمایت کا اعلان انہوں نے لندن میں پارلیمنٹ ہائوس میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے معصوم کشمیریوں کی نسل کشی بندکرانے کا بھی مطالبہ کیا ۔برطانوی قانون سازوں نے آزادکشمیر کے صدر کو اپنی حمایت کایقین دلاتے ہوئے کشمیر کامسئلہ ہر فورم پراٹھانے کا وعدہ کیا ۔انہوں نے کہاوہ حکومتی سطح پر بھی کشمیریوں کی آواز اٹھائیں گے۔