Saturday, 13 April 2024, 01:53:59 am
انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کی افتتاحی تقریب پبی میں منعقد ہوئی
February 26, 2024

ساتویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کی افتتاحی تقریب پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے ساٹھ گھنٹے پر محیط پٹرولنگ مشق کا افتتاح کیا جس کا مقصد عالمی سلامتی کی پیچیدہ صورتحال میں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔مشق میں فوجی مبصرین سمیت مجموعی طور پر بیس دوست ملک شرکت کر رہے ہیں۔مشق میں شرکت کرنے والے بڑے ملکوں میں پاکستان، بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیے، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور اومان فوجی مبصرین کے طور پر مشق کا مشاہدہ کریں گے۔پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایک پیشہ ورانہ دفاعی مشق ہے جو ہر سال پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے۔مشق مختلف حالات میں جلد فیصلہ سازی کیلئے جسمانی و ذہنی چستی، مضبوطی اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کا مظہر ہے جو حقیقت سے قریب ماحول میں مشکل مشنوں میں لئے جاتے ہیں۔