Friday, 19 April 2024, 11:02:33 pm
اسرائیل نے رمضان میں بھی غزہ پرحملے جاری رکھےتو جنگ کا دائرہ علاقائی سطح تک پھیل سکتاہے،شاہ عبداللہ
February 26, 2024

اُردن کے شاہ عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر رمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری رہے تو جنگ کا دائرہ علاقائی سطح تک پھیل سکتا ہے۔

عمان میں فلسطینی صدر محمود عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فوری جنگ بندی اور شہریوں کی حفاظت پر زور دیا۔محمود عباس کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں پھر کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے نہیں نکالا جا سکتا اور غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے کسی صورت جدا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا رمضان المبارک کے دوران یہاں فلسطینیوں کے عبادت کے حق کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔