Monday, 22 April 2024, 08:57:22 am
ملک بھر میں انسداد پولیو کی سات روزہ مہم شروع
February 26, 2024

File Photo

ملک بھر میں انسداد پولیو کی سات روزہ مہم آج شروع ہوئی۔مہم کے دوران پولیو کارکن گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔رواں سال اس دوسری مہم کے دوران چار کروڑ اٹھاون لاکھ بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے انہیں وٹامن A کے قطرے بھی دیئے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے دوران لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو کی مہم شروع کی گئی۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تین سے نو مارچ تک صوبے کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ادھر پولیو کارکنوں کی حفاظت کیلئے خصوصا حساس علاقوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس اور رینجرز کے اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ رہیں گے۔