Friday, 19 April 2024, 10:57:11 am
حکومت ملکی معیشت کو بحال کرے گی،وزیراطلاعات
March 26, 2023

اطلاعات ونشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرقیادت موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت بحال کرے گی اور لوگوں کو خوشحال بنائے گی۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہورمیں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت رمضان المبارک میں معاشرے کے مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے زیرقیادت پاکستان مسلم لیگ نون کی سابقہ حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیااوراس وقت معیشت چھ فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کر رہی تھی جبکہ عمران خان نے پاکستان کو مہنگائی‘ بے روزگاری اور غربت کی دلدل میں دھکیل دیا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان پروگرام اور روزگار پروگرام سمیت تحریک انصاف کے دور حکومت کے تمام پروگرام درحقیقت نواز شریف کے دور میں ہی شروع کئے گئے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ روز مینار پاکستان پر لاہورکے لوگوںنے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے دس نکاتی ایجنڈے کو مسترد کردیا۔