Friday, 19 April 2024, 08:35:38 am
قازقستان کا پاکستان کیساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کے فروغ میں اظہاردلچسپی
March 26, 2023

قازقستان نے پاکستان کے ساتھ دیرپا طویل مدتی اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔

قازقستان کے وزیر معیشت اے Kuantyrov نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان طویل مدتی اقتصادی شراکت داری کے لئے بات چیت کررہے ہیں جس سے مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی راہ ہموار ہو گی۔

A.Kuantyrov نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان علاقائی معیشت اور تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جس کے لئے دونوں ملکوں میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی راہداری کا تصور علاقائی رابطوں کے لئے بہت اہم ہے جس سے تمام علاقائی معیشتیں مستفید ہو سکیں گی۔