Tuesday, 23 April 2024, 11:29:00 pm
وفاقی وزیررانا تنویرکا آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات پرزور
March 26, 2023

تعلیم کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملک کے بہتر مفاد میں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوسراہا ہے ۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اگست 2023 کے بعد مقرررہ وقت پرہوںگے۔

انہوںنے کہاکہ ملک کی سلامتی' سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کو سامنے رکھ کر الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت انتخابات ملتوی کئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر زوردیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تقسیم کوختم کرے اور الیکشن کی ایک تاریخ پرفیصلہ کرے ۔

وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات کی شفافیت کویقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔