Thursday, 18 April 2024, 05:55:07 pm
وزیراعظم کی معمر اور بیمار افراد کو ترجیحی بنیاد پر مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت
March 26, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے معمر اور بیمار افراد کو ترجیحی بنیاد پرمفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے یہ ہدایت اتوار کے روز بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کے دورے کے موقع پر کی وزیراعظم نے شہر کے عباسیہ ہائی سکول اورڈرنگ سٹیڈیم میں قائم تقسیم مراکز کادورہ کیا اور تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے مستحق افراد کو آٹے کے دو تھیلے فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ انہیںبار بار مراکز نہ آنا پڑے۔