Thursday, 28 March 2024, 08:53:38 pm
سکرپٹ رائٹر حسینہ معین کی دوسری برسی
March 26, 2023

پاکستانی ڈرامہ نویس اور سکرپٹ رائٹر حسینہ معین کی  دوسری برسی  اتوار کے روز منائی گئی۔

وہ بیس نومبر 1941 میں کانپور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی۔

حسینہ معین نے سٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے متعدد ڈرامے تحریر کئے۔

فنون لطیفہ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

انہوں نے پاکستان کا پہلا حقیقی سکرپٹ ''کرن کہانی'' تحریر کیا جو 1970 کے اوائل میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔

حسینہ معین کو پاکستان میں بہترین ڈرامہ نویس کے طور پر جانا جاتا ہے۔

وہ دو ہزار اکیس میں آج کے دن کراچی میں انتقال کر گئیں۔