Tuesday, 23 April 2024, 01:20:06 pm
اقوام متحدہ نے آٹھ پاکستانی امن سپاہیوں کوبعدازمرگ اعزازات سے نواز دیا
May 26, 2023

اقوام متحدہ نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آٹھ پاکستانی امن سپاہیوں سمیت ایک سو تین فوجی، پولیس اور سویلین اہلکاروں کو اعزازات دیئے ہیں۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی 75 ویں سالگرہ کی ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں امن فوجیوں کو بعد از مرگ اعزازات دیئے گئے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں پانچواں بڑا ملک ہے، جس کے تقریباً بیالیس سو فوجی اور پولیس اہلکار مختلف ملکوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکار میزبان ملکوں میں سلامتی، استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون کر رہے ہیں اور انہیں امید اور تحفظ کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔