Friday, 19 April 2024, 12:52:52 pm
پاکستان تحریک انصاف کے مزید تین رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
May 26, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مزید تین اہم رہنمائوں ملیکہ بخاری، جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ نے 9 مئی کے مظاہروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ9 مئی کو پیش آنے والے دلخراش واقعات ہر پاکستانی کے لئے تکلیف دہ ہیں۔جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ نے بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ان واقعات سے پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ ملک میں جمہوریت اور پارٹی کے جمہوری تشخص کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال میں سیاست اور پارٹی کے ساتھ وابستگی جاری نہیں رکھ سکتے۔