Friday, 26 April 2024, 12:29:48 am
روس اور آذربائیجان صدور کی ملاقات،آرمینیا کونگورنوکارباخ راہداری پر تبادلہ خیال
May 26, 2023

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کریملن میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم NIKOL PASHINYAN سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے آرمینیا کو نگورنو کارا باخ سے ملانے والی LACHIN راہداری کے ذریعے نقل و حمل سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر پیوٹن نے الہام علی یوف اور NIKOL PASHINYAN سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بحالی سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔