Friday, 14 June 2024, 08:42:08 pm
آرمی چیف کی ایرانی فوجی قیادت سے صدراور وزیر خارجہ کی وفات پر تعزیت
May 26, 2024

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دوسرے اعلیٰ حکام کی وفات پر ایران کی فوجی قیادت سے دلی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے آج ایرانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں رہنمائوں اور دیگر افراد کی وفات درحقیقت ایک بڑا حادثہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے تمام افسروں کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی، ثقافتی اور بھائی چارے کے تعلق میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کی افواج نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔میجر جنرل محمد بغیری نے تعزیت کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔