Friday, 21 June 2024, 12:31:28 am
پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ
May 26, 2024

پاکستان ویمنز  اور  انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

ٹانٹن  میں کھیلے جانے والے آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ میں 6.5 اوورز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھےکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بعد ازاں بارش نہ رکنے کے باعث میچ کو  منسوخ کردیا گیا۔