خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے کل سے صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔آج پشاور میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔سیاحوں کو حفاظتی اقدامات اختیارکرنے اور اس عرصے کے دوران مزید محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔