Sunday, 14 July 2024, 03:47:07 pm
گلگت بلتستان میں نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی،وزیراعلیٰ
May 27, 2024

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پسماندہ اور دُور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

ضلع کھرمنگ میں صوبائی سیکرٹریوں اور ضلعی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظم و نسق اور تمام اضلاع میں عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔