Saturday, 20 April 2024, 06:38:55 am
امریکہ،سعودی عرب کا سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع پر زور
May 28, 2023

امریکہ اور سعودی عرب نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر جنگ بندی میں توسیع دینے پر زور دیا ہے جو کل ختم ہو رہی ہے۔امریکہ اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی فوجی حکومت اور حریف رپیڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندنی میں توسیع کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے عوام کو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت خرطوم اور Omdurman میں مسلسل جھڑپیں ہو رہی ہیں۔انسانی حقوق کے مبصرین نے دارفور کے مغربی علاقے الفشیر میں بھی لڑائی کی اطلاع دی ہے۔