Friday, 14 June 2024, 09:01:27 pm
آج ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا
May 28, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام اور رات کے اوقات کے دوران آندھی چلنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مری اکیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انتیس کراچی اور پشاور تیسکوئٹہ بائیسگلگت اورمظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میںدن کے وقت موسم گرم اور خشک اور شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ LEH میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔جموں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور پلوامہ میں سولہ جموںستائیس LEHنو اننت ناگ اور بارہ مولہ پندرہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔