Saturday, 13 April 2024, 02:31:27 am
موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے صنعتی شعبے کو مراعات دی ہیں،عمر سیف
January 29, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے صنعتی شعبے کو مراعات دی ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل بننا چاہتے ہیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز سے اپنی ملکی ضروریات پوری کرسکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔