Saturday, 20 April 2024, 05:39:52 pm
ریڈیو پاکستان کی خصوصی رمضان ویڈیو نشریات پیغام رمضان جاری
March 29, 2023

ریڈیو پاکستان کی خصوصی رمضان ویڈیو نشریات پیغام رمضان جاری ہیں جس کا مقصد معاشرے میں محبت‘ امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا ہے۔آج مسلسل ساتویں روز معروف عالم دین مفتی ندیم احمد قاسمی نے زکوۃ او ر اس کے نصاب کی اہمیت کو اجاگر کیا ‘ انہوں نے زکوۃ کے ذریعے ضرورت مند اور غریب مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے پر زور دیا۔نشریات میں حصہ لیتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ نے کہا کہ روزے سے انسانی جسم میں کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ روزے کے انسانی جسم اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نعت خواں مہوش شبیر نے خاتم النببین حضرت محمدﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان بھر سے تمام سامعین اور ناظرین شام پانچ بجے سے نو بجے کے دوران ٹیلی فون نمبر051-9208940 پر کال کرکے نشریات میں براہ راست حصہ لے سکتے ہیں۔یہ براہ راست خصوصی رمضان نشریات پیغام رمضان ریڈیو پاکستان کے سوشل میڈیا کے پیجز‘ ویب سائیٹ اور پوڈ کاسٹ پر بھی دستیا ب ہیں۔