Friday, 29 March 2024, 08:38:53 pm
بیلا روس کے وزیر خارجہ کل 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
May 29, 2023

بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگی ALEINIKپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے ۔وہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریںگے۔وہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیںگے اورسیاست ، معیشت ، دفاع اور سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پرغور کریںگے۔پاکستان اور بیلا روس کے درمیان قریبی اورخوشگوار تعلقات ہیں۔