Monday, 25 September 2023, 05:48:55 am
خیبرپختونخواکےجنوبی اضلاع میں8روزہ انسدادپولیومہم آج سے شروع
May 29, 2023

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آٹھ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق صوبے کے چھ اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، لکی مروت، بالائی جنوبی وزیرستان اور زیریں شمالی وزیرستان میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے گیارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے حکام نے والدین اور معاشرے کے دوسرے اہم طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔