Wednesday, 24 April 2024, 12:23:55 am
پی ٹی آئی سینیٹرزکی9مئی کے پرتشددواقعات کی شدیدمذمت
May 29, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹروں نے 9 مئی کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں امن و سلامتی کیلئے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ حساس تنصیبات یا نجی و سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو ناقابل برداشت ہے۔