Sunday, 14 July 2024, 03:08:37 pm
بلوچستان،ضلع واشک میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے28افرادجاں بحق
May 29, 2024

بلوچستان کے ضلع واشک میں آج صبح ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم اٹھائیس افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔