Thursday, 20 June 2024, 11:15:34 pm
وزیراعلیٰ پنجاب نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا
May 29, 2024

مریم نواز شریف نے صوبے میں خسرے سمیت وبائی امراض کی سخت نگرانی اور روک تھام کی ہدایت

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں خسرے سمیت وبائی امراض کی سخت نگرانی اور روک تھام کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پتوکی میں خسرے کے باعث بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ خسرے سے متاثرہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔