Tuesday, 05 March 2024, 10:12:58 am
وزیرخارجہ کاانسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےقانونی طریقہ کار وضع کرنےپرزور
November 29, 2023

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے بھرپور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اتحاد سے متعلق برسلز میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جلیل عباس جیلانی نے انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی ترک وطن کی روک تھام کیلئے قانونی طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا۔ ادھرکانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اعلی حکام اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ یورپی یونین کے داخلی امور کی کمشنر Ylva Johanssonکے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ نے ترک وطن اور نقل و حمل کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے کا خیرمقدم کیا۔جی ایس پی پلس سکیم کو مشترکہ اقتصادی تعاون کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ سکیم بغیر اضافی شرائط کے ترقی پذیر ممالک کی معاشی مدد کیلئے جاری رہے گی۔ وزیر خارجہ کی ان ملاقاتوں میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سمت جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔