Saturday, 20 April 2024, 05:49:53 pm
پاکستانی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی
May 30, 2023

پاکستانی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی جس میں نامور ستارے جلوہ گر ہوں گے۔

پاکستان فلم انڈسٹری اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

گزشتہ سال لیجنڈ آف مولا جٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور زبردست کامیابی حاصل کی جس نے فلم پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو نئی فلمیں ریلیز کرنے کی ترغیب دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم تین کہانیوں پر مشتمل ہوگی جس میں ستاروں سے بھری کاسٹ ہوگی۔

کاسٹ میں وہاج علی، شہریار منور اور مہوش حیات شامل ہیں۔