Friday, 14 June 2024, 07:49:04 pm
پاکستان رینجرز( پنجاب )،سیلانی ویلفیئر کی جانب سے قصور میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد
May 30, 2024

پاکستان رینجرز (پنجاب) اور سیلانی ویلفیئر نے قصور کے علاقے کنگن پور میں تین روزہ فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

خواتین اور بچوں سمیت سرحدی دیہات کے نو سو سے زائد افراد نے فری میڈیکل اور آئی کیمپ سے استفادہ کیا۔ اس میڈیکل کیمپ سے آنکھوں کے امراض میں مبتلا ایک سو 89 افراد کی سرجری کی گئی۔

اہل علاقہ نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔