Friday, 21 June 2024, 11:37:17 pm
پاکستان کے کامران خان نے امریکہ میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا
August 31, 2023

شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے امریکہ میں مشہور ایم ایس آئی CREATOR ایوارڈز کی اینیمیشن کیٹگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے ۔

اس کامیابی پران کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میران شاہ میں ایک تقریب ہوئی ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس کامیابی کو وزیرستان اورملک بھر میں امن کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کے نام کیا ۔

اس موقع پر کامران خان کی حوصلہ افزائی کیلئے انھیں جدید ترین سافٹ وئیرز پرمشتمل لیپ ٹاپ بھی دیاگیا تاکہ وہ گرافک کارڈز اور اینیمیشنز بنا سکیں اور اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لاسکیں۔